باسکٹ بال :گرلز اور بوائز ایونٹ میں کراچی نے میدان مارلیا

باسکٹ بال :گرلز اور بوائز ایونٹ میں کراچی نے میدان مارلیا

  

کراچی (یوا ین پی) باسکٹ بال ایونٹ گرلز اور بوائز کیٹگری کا ٹائٹل کراچی ڈویڑن نے اپنے نام کرلیا۔ بوائز کیٹگری کے فائنل میں کراچی ڈویڑن باسکٹ بال ٹیم نے حیدر آباد ڈویڑن باسکٹ بال ٹیم کو 86۔63 پوائنٹس سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں میر پور خاص ڈویڑن نے لاڑکانہ ڈویڑن کو شکست دی۔ گرلز کیٹگری میں کراچی ڈویڑن نے میر پور خاص کوہراکرلڈ میڈل جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں حیدر آباد ڈویڑن نے بے نظیر آباد ڈویڑن کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل کے اختتام پر آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب سندھ عبدالحفیظ صدیقی نے فاتح اور رنر زاپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -