اعجاز فاروق ٹی 20 کپ،عمران شہیدکلب کی کوارٹرفائنل میں رسائی

اعجاز فاروق ٹی 20 کپ،عمران شہیدکلب کی کوارٹرفائنل میں رسائی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) عمران شہید کرکٹ کلب فیصل آبادنے دی گریٹ الیون کلب کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی اعجاز فاروق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔بوہڑاں والی گراؤنڈ میں عمران شہید کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ۔عاطف 46،انس بٹ 29اور کاشف 27رنز بناکر نمایاں رہے ۔دی گریٹ الیون کلب کی طرف سے ارسلان اور داؤد نے دودو جبکہ زید علی ،فیصل پرویز اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں دی گریٹ الیون کلب 20ویں کی دوسری گیند پر171رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔زید علی 29،عمران علی 28اور فیصل پرویز 23رنز بناکر نمایاں رہے ۔عمران شہید کلب کی طرف سے بلال بٹ ،کاشف اور وقاص نے دو دو جبکہ بلاول اور مزمل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر عمران شہید کلب کے کاشف کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

،فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انور چوہدری نے کاشف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔اس میچ میں فرخ محمود اور محمد سلیم نے امپائرنگ جبکہ حافظ حسنین نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -