اُمِ نصرت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اُمِ نصرت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں بلڈ ڈونیشن ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ، کیمپ کے دوران ڈولفن کے جوانوں وافسران نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھرنے کہا کہ اس بلڈ کیمپ کے قیام کا مقصد بڑا نیک اور واضح ہے جس کے دوران تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بلڈ کیمپ اُمِ نصرت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لگایا گیا ۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن شہزاد رفیق اعوان نے کیمپ کی نگرانی کی۔

مزید :

علاقائی -