شاہدرہ ٹاؤن :30سالہ شخص ہوٹل میں کھانا پکاتے جھلس کر جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن :30سالہ شخص ہوٹل میں کھانا پکاتے جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں30سالہ شخص ہوٹل کھانا پکاتے ہوئے آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش قبضے میں لے کرضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق جتوئی مظفر گڑھ کا رہائشی 30سالہ نادر نامی شخص شاہدر ٹاؤن کے علاقہ شاہدر ہ پنڈ میں اپنے رشتہ دار کے ہوٹل پر کھانا تیار کر نے کا کا م کرتا تھا ۔کھانا پکانے کے دوران کپڑوں کو اچانک آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیااس کی چیخ وپکار سن کر ہوٹل کا سارا عملہ اس کے پاس پہنچ گیااور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے کر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ۔ااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کرضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

مزید :

علاقائی -