موبی لنک لاہور پولیس سے بھرپور تعاون کر رہی ہے: امین وینس
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ موبی لنک کی لاہور پولیس کے لیے بے پنا ہ خدمات ہیں اور وہ لاہور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہیں اور آئند ہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ریجنل مینجر جاز پاکستان شوکت علی میو اور سید معظم علی کارپوریٹو اکاؤنٹ مینجر جاز پاکستان سے ملاقات کے دوران کہی۔ آخر میں سی سی پی لاہور نے شوکت علی میو اور سید معظم علی کوان کی لاہور پولیس کے لیے خدمات کے اعزاز میںAppreciation Latter اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔