ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں انجم علی اور فیملی سے ڈاکوؤں نے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات وموبائل فون، گلشن راوی ڈاکوؤں نے اصغر علی اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ ڈاکوؤں نے اشفاق اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، داتادربار ڈاکوؤں نے تاجر تنویر سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، سمن آباد ڈاکوؤں نے شوکت اور فیملی سے 3لاکھ75ہزار کی نقدی وطلائی زیورات، ملت پارک ڈاکوؤں نے راشد اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، لوہاری گیٹ ڈاکوؤں نے سلیم سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، بھاٹی گیٹ ڈاکوؤں نے امجد علی سے4لاکھ50ہزار روپے کی نقدی وموبائل فون، مزنگ ڈاکوؤں نے اسلم اور فیملی سے 5لاکھ کی نقدی ، طلائی زیورات موبائل فون چھین لیاگیا، ساندہ سے ڈاکوؤں نے توقیر اور فیملی سے1لاکھ کی نقدی، شاہدرہ ٹاون ، گجر پورہ، لاری اڈہ،گلشن اقبال، شیراکوٹ سے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے کی نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا، غالب مارکیٹ، گارڈن ٹاون، سول لائن سے کاریں جبکہ شیراکوٹ، گلشن راوی، نواں کوٹ، اچھرہ، سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -