2رکنی گینگ ، غیت ملکی سمگلر سمیت مختلف جرائم میں ملوث 16ملزم گرفتار

2رکنی گینگ ، غیت ملکی سمگلر سمیت مختلف جرائم میں ملوث 16ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر بھر میں دو رکنی ڈکیت گینگ، غیر ملکی سمگلر سمیت مختلف جرائم میں ملوث 16ملزم گرفتار،ملزموں کے قبضہ سے مسروقہ سامان، منشیات اور سامان آتشبازی برآمد، گرفتار ملزموں میں5ڈاکو، 1سمگلر،2ناجائز اسلحہ بردار،4سامان آتشبازی فروش اور 4منشیات فروش شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابقگلبرگ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے طلائی زیورات،50ہزار روپے نقدی،04موبائل فونز،01 عدد گھڑی،01پسٹل اور 05گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ اوگلبرگ انسپکٹر بابر اشرف انصاری نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر02رکنی ڈکیت گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں علی عرف بٹ بہادر اور دانش مسیح شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔راوی روڈ کے علاقہ سے ننا چور گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ،پولیس نے مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمدہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔راوی روڈ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ننا چور گینگ کے سرغنہ شہزاد خان عرف ننا کو اس کے دو ساتھیوں شہباز خان اور محسن مسیح سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے پستول سمیت ہزاروں روپے کی نقدی اور چوری شدہ مال برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔اینٹی نارکوٹکس فور سکی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی، دبئی منشیات سمگل کرنے والانائجیرین باشندہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا نائجیرین باشندہ چینیدو کرسٹن گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 995گرام ہیروین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اے این ایف کے مطابق ملزم چینیدو کرسٹن ٹیبلیٹ موبائل کے کور میں ہیروئن چھپا کر دبئی سمگل کرنا چاہتا تھا۔ شمالی چھاؤنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گوہر کامران اور نوید نامی ملزما ن سے غیر لائسنسی اسلحہ جن میں 2رائفلیں اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے کاروائی کے دوران آتشبازی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 15کی کال پر کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے یاسر اور عامر آتش کرتے گرفتارکر کے ان کے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باٹا پورپولیس نے کاروائی کے دوران آتش بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ باٹا پور پولیس نے 15کی کال کر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم کو آتش بازی کرتے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے باری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھانہ ہیئر پولیس نے کاروائی کے دوران آتش بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ باٹا پور پولیس نے 15کی کال کر کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقارکو آتش بازی کرتے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے باری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے کاروائی کے دوران زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ جنوبی چھاونی پولیس نے مخبر کی طلاع پر کاروائی کے دوران سلیم نامی شراب فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30لیٹر زہریلی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لئیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ جنوبی چھاونی پولیس نے کاروائی کے دوران راجا جواد علی کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2بوتل اور4کین بیر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مصطفی آباد پولیس نے کاروائی کے دوران امتیاز گل نامی شراب فروش کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 8 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ باغبانپورہ پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران سلیم نامی شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 بوتل شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ہربنس پورہ پولیس نے ناکے پر تلاشی کے دوران موٹرسائیکل سوار عمران کے قبضے سے 2بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -