شاہدرہ :دریائے راوی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی،سامان جل کر راکھ

شاہدرہ :دریائے راوی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی،سامان جل کر راکھ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب خانہ بدوش کی جھگی میں آگ پکاتے ہوئے جھگی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوئے قریبی 8جھگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں جھگیوں میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کے عملے نے موق پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا

مزید :

علاقائی -