مانگا منڈی:میٹر ریڈرسے ایس ڈی او تک لیسکو سٹاف بجلی چوری میں ملوث

مانگا منڈی:میٹر ریڈرسے ایس ڈی او تک لیسکو سٹاف بجلی چوری میں ملوث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) سب ڈویثرن لیسکومانگا منڈی کے علاقہ میں میٹر ریڈر،لائن مین سے لیکر ایس ڈی او تک بجلی چوری کروانے کا وطیرہ بنا کر سب ڈویثرن لیسکوکو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ کوئی روکنے والا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دفتر کے ملازمین کی پشت پناہی پر مانگا ہٹھاڑ اور کئی گاؤں میں مبینہ طور پر بجلی کے میٹروں کی بجائے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر مبینہ طور پر بجلی چوری کروا رہے ہیں صارفین نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر اہلکار اور ایس ڈی او بات ہی نہیں سنتے اور بجلی چوری کے یونٹ دوسرے صارفین کو ڈال کر زیادہ بل بھیج دیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق مانگا گاؤں،مانگا ہٹھاڑ،تالا ب سرائے،شامکی بھٹیاں ،مانگا ٹاون ، ریڈنگ کلر اور ریڈنگ انسپکٹر جن صارفین کو بجلی چوری کرواتے ہیں ان سے مبینہ طور پر پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک بھتہ وصول کرتے ہے یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ فیکٹریوں میں بجلی چوری کروانے میں ایس ڈی او اور لائن مین کا ہاتھ ہو تا ہے وہ بجلی چوری کروا کر مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتے ہیں اس بارے میں ایس ڈی او کا موقف جانے نمائندہ روزنامہ پاکستان ملک ممتاز حسین دفتر گئے تو ایس ڈی او نے کہا کہ ہاں ڈویثرن میں بجلی چوری ہو رہی ہیں ہم نے مانگا ہٹھاڑ سے بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے مگر بجلی اسی طرح چوری کا سلسلہ جاری ہے صارفین محمد اسلم،محمدعلی،محمد ظفر،نواز حسین وغیرہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او یا لائن مین سے شکایت کے بارے میں رابطہ کیا جائے تو موبائل بند کر دیئے جاتے ہیں عوامی سماجی تنظیموں نے سب ڈویثرن لیسکوکے چیئرمین اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -