لاہور ایئرپورٹ: مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونیوالے 2افراد گرفتار

لاہور ایئرپورٹ: مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونیوالے 2افراد گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ حکام نے مختلف ممالک سے ڈیپورٹ ہونیوالے 2افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی اے اینٹی ہومن ٹریفگنگ سیل کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے ساؤتھ افریقہ اورترکی سے ڈیپورٹ کیے گئے مسافروں ضمیر شاہ اور شہباز مجید کو حراست میں لے کرایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افراد امارات ایئرکی پرواز624پر براستہ دبئی، لاہور بھجوائے گئے ملزم ضمیرشاہ5 لاکھ روپے ادا کر کے غیر قانونی طور پر ساؤتھ افریقہ پہنچا تھا جبکہ ملزم شہباز مجید 15لاکھ روپے ادا کر کے غیرقانونی طور پر ترکی پہنچا اور یورپ جانے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا تھا

مزید :

علاقائی -