ریسکیو1122میں میرٹ کیخلاف بھرتیاں‘ تحقیقات شروع

ریسکیو1122میں میرٹ کیخلاف بھرتیاں‘ تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)نیب نے رسکیو ون ون ٹو ٹو میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کرنے اور کروڑوں روپے کمانے کی تحقیقات شروع کر دیپنجاب کے ایک اور ادارے میں مبینہ کرپشن سامنے آگئی خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے ادارے میں بھی کرپشن کا بازار گرم پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میں میرٹ سے ہٹ کر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ریسکیو 1122 میں گریڈ 11 کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی987 نشست پر بھرتیوں کا عمل مشکوک ہو گیا، ریسکیو انتظامیہ کی جانب سے این ٹی ایس ٹیسٹ اودیگر ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رشوت کے عوض منظور نظر افراد کو منتخب کئے جانے کا انکشاف ریسکیو انتظامیہ کی من مانی کا شکار شہری انصا ف کے لئے نیب کے دفتر پہنچ گیا. جھنگ کے رہائشی محمد وارث نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت نیب لاہور میں ریسکیو 1122 میں کرپشن کے خلاف درخواست دے دی اس کا کہنا ہے کہ انٹرویو پینل میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فواد شہزاد شامل تھے درخواست میں موقف ریسکیو کے باوردی اہلکاروں نے ہم سے منتخب ہونے کے لئے 2 لاکھ روپے تک کی رشوت مانگی نیب لاہور نے محمد وارث کی درخواست وصول کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -