نواب ٹاؤن پولیس کا چھاپہ‘3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

نواب ٹاؤن پولیس کا چھاپہ‘3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث03رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے01 لاکھ روپے نقدی،10موبائل فونز،02 عددموٹر سائیکلز ہنڈا 125،01 عددموٹر سائیکل CD-70 ، 03 پسٹل اور 18گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونواب ٹاؤن انسپکٹر محمد امین نےT/SI ذوہیب اعوان ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کر03رکنی ڈکیت گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں عامرعرف عامری، عمران عرف مانا اور بابر عرف بابری شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -