پنجاب بھر میں 915ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق

پنجاب بھر میں 915ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق

  

لاہور (کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے915مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں659افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں414افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461 ڈرائیوز، 16کم عمرڈرائیورز472مسافراور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 213ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 245 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد91حادثات میں 114 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 69حادثات میں76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -