برکی:بی آر بی نہر سے 40سالہ شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد

برکی:بی آر بی نہر سے 40سالہ شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے سے بی آر بی نہر سے 40 سالہ شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا بتایا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں واقع بی بی آر بی میں پدری پل کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی پھولی ہوئی لاش تیرتی دیکھ کر نہر میں نہانے والے افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا جسے بعد ازاں مقامی رہائشی راشد ریاض کے نام سے شناخت کر لیا گیا پولیس کے مطابق متوفی کودھکا دیا گیا یا نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوا تحقیقات کی جا رہی ہے جس کی روشنی میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گا ۔دریں اثناء مطابق بھاٹی گیٹ کے قریب فیملی پارک میں 50سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر پارک میں سیر کے لیے آئے ہوئے شہریوں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش کوشناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق مرنے والاحلیے سے اچھے گھرانے کا معلو م ہوتا ہے ۔

اس کے مر نے کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی او رپھر اس کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -