گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ عالم کے ٹیچر کا چھٹی کے طالبعلم پر بد ترین تشدد

گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ عالم کے ٹیچر کا چھٹی کے طالبعلم پر بد ترین تشدد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ عالم مارکیٹ کے سکول ٹیچر کا چھٹی جماعت کے بچے قاسم نعیم پرمبینہ تشدد ،ٹیچر نے پنسل واپس نہ کرنے پر بچے پرڈنڈوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں واقع گورنمنٹ مڈل ہائی سکول کے سکول ٹیچر نے چھٹی کلاس کے طالب علم 11 سالہ قاسم نعیم کو ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایا۔والدین کے مطابق ٹیچر نے بچے سے پنسل واپس کرنے کی ہدایت کی جو بچے نے نہ سنی جس پر ٹیچر نے اپنا سارا غصہ بچے پر اتار دیا۔ والدین نے ٹیچر کے خلاف متعلقہ تھانے میں د ر خواست دائر کردی۔ جس پر متعلقہ پولیس نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔جبکہ ٹیچر کے مطابق اس وقوعہ میں صداقت نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -