ناجائز پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پرآئندہ کوئی رعائت نہیں ہوگی:سی ٹی او

ناجائز پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پرآئندہ کوئی رعائت نہیں ہوگی:سی ٹی او

  

لاہور (کرائم رپورٹر)اب رانگ پارکنگ اور ون وے کیخلاف ورزی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔رانگ پارکنگ کا مطلب دیگر شہریوں کیلئے رکاوٹ بننا جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنا حادثات کا باعث بننا ہے۔ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان اقدامات کا فیصلہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے قربان پولیس لائن میں سی ٹی او رائے اعجاز احمد کی زیر صدارت منعقدمیٹنگ میں کیا گیا ۔ جس میں ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خان ،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق،ڈی ایس پی گلبرگ منیر احمد سمیت تمام سرکل افسران اور سیکٹرانچارجز نے شرکت کی۔اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی صورتحال اور اس کی مزید بہتری کیلئے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ایسی خلاف ورزیوں پر سختی سے نمٹا جائے جو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل اور شہریوں کے جان و مال کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔کالجز،یونیورسٹیز،تاجر یونینزاور ٹرانسپورٹرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل اپنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -