عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی کو خاتون کی ہراسگی سے روکدیا

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی کو خاتون کی ہراسگی سے روکدیا

  

لاہور(نامہ نگار)سابق خاوند بچے چھینناچاہتا اور ایس ایچ او مانگا منڈی کے ساتھ مل کرہراساں کر رہا ہے،کی ،ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار مہوش تحفظ کے لئے عدالت پہنچ گئی ۔درخواست گزار خاتون مہوش نے اپنے وکیل کی وساطت سے ہراساں کرنے سے روکنے کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا سابق خاوند عمران اس سے دو بیٹیاں چھینا چاہتا ہے اور ایس ایچ او مانگا منڈی کے ساتھ مل کر اس کوہراساں کر رہا ہے ،ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی بھی اس کے ساتھ مل کر دباؤ ڈال رہا ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایچ او مانگا منڈی کو خاتون کو ہراساں کرنے کا روک دیا۔

مزید :

علاقائی -