سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: پولیس چالان کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: پولیس چالان کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج 24اپریل تک ملتوی کردی، عدالت میں گزشتہ روزپولیس چالان کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

،دوران سماعت ملزمان کے وکلاء کی مداخلت اور کارروائی میں خلل ڈالنے پر فاضل جج نے عدالتی تقدس برقراررکھنے کی بار بار وارننگ دی اور غیر متعلقہ وکلاء کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔ پولیس چالان میں اب تک 7گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ پرائیویٹ استغاثے میں مدعی جواد حامد کا بیان قلمبند ہو چکا ہے،عدالت میں پولیس چالان اور پرائیویٹ استغاثے کی سماعت اکٹھی کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -