پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں ، تہمینہ جنجوعہ اور ایلس ویلز میں مذاکرت ناکام
اسلام آباد(آئی این پی ) قا ئم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی تاہم اس دوران انہوں نے پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا۔ پاکستان بھی اپنے شہری کی ہلاکت سے متعلق مؤقف پر قائم ہے کہ امریکی سفارتکار کے خلاف ویانا کنونشن اور ملکی قوانین کے تحت کارروائی ہوگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں ممالک سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود رکھنے سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم رہے ۔ پاکستان نے ایلس ویلز کو امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت سے متعلق سکیورٹی وجوہات سے آگاہ کیا ۔دریں اثنا امریکی سفارتخا نے نے کہا ہے کہ یلس ویلز نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلقہ امریکہ کی پالیسی اور علاقائی سلامتی واستحکام سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
پاکستان امریکہ