تاجر وں صنعتکاروں ،خواتین کی گوادر ایکسپواینڈ ٹریڈ کانفرنس میں گہری دلچسپی

تاجر وں صنعتکاروں ،خواتین کی گوادر ایکسپواینڈ ٹریڈ کانفرنس میں گہری دلچسپی

  

لاہور(کامر س رپورٹر)ملک کے ممتاز تاجر و ں صنعتکاروں،کاروباری خواتین نے روزنامہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ گوادر ایکسپو اینڈ ٹریڈ کانفرنس 2018میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، فلیٹیز ہوٹل کے وسیع و عریض ہالوں میں لگائی گئی دورروزہ ایکسپومیں جہاں گوادر اراضی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا وہیں بلوچستان کی ثقافت کے رنگ بھی خو ب بکھیرے گئے۔گوادر ایکسپو میں جہاں کاروباری افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں خواتین اور فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی ۔سب سے زیادہ رش گودار سنٹرل کے سٹال پر دیکھنے میں آیا جہاں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد رات گئے تک اس منصوبے کے بارے میں معلو مات حاصل کرتی رہی۔نمائش میں خواتین اور بچوں کے ملبو سات اور اوری فریم کاسمیٹکس کے سٹالوں پر بھی خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی گوادر ایکسپو اینڈ ٹریڈ کانفرنس میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ٹریڈرز محمد علی میاں،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے کنوینئر رحمت اللہ جاوید، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فلاحت عمران ، فاؤ نڈر چیئر مین ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم،پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے گروپ لیڈر و سابق چیئر مین عاصم رضا، سابق صدر پنجاب میاں ریاض،انجمن تاجران پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق ،سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد اقبال،پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے رہنماء محمد وحید چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس میں گودار اہمیت کا حامل ہے روزنامہ پاکستان کی جانب سے گوادر ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے ۔یہاں آ کر محسوس کر رہے ہیں کہ صوبہ بلو چستان کی ثقافت کے کتنے خوبصورت رنگ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گودار پورٹ پر دنیا کی نظریں ہے جہاں سے دنیا بھر سے ٹریڈ ہونی ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ گوادر کی اہمیت کو اجاگر کر نے کے لیے پاکستان بھر میں ایکسپو،کانفرنسز اور سیمینار زہو نے چائیے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دل لاہور میں بیٹھ کر اپنے بلوچی بھائیوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں پاکستان کے لئے جس جس نے بھی جو کچھ کیا ہے اس کو سراہنا چاہئے ۔کاروباری افراد نے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی ، ایڈیٹر عمر شامی ، گروپ ایڈیٹر کوارڈینیشن ایثار رانا ، ایڈیٹر رپورٹنگ سعید چوہدری اور انتظامی ٹیم کو کامیاب گوادر ایکسپومنعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

گہری دلچسپی

مزید :

صفحہ اول -