بین الاقوامی گوادر ایکسپو اینڈ ٹر یڈ کانفر نس کے آج کے ایونٹس

بین الاقوامی گوادر ایکسپو اینڈ ٹر یڈ کانفر نس کے آج کے ایونٹس

  

لاہور(کامرس رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی بین الاقوامی گوادر ایکسپو اینڈ ٹر یڈ کانفر نس کے دوسرے روز انٹر نیشنل ٹریڈ کانفرنس سمیت اہم ایونٹ ہو نگے ۔فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ہونے والی اس ایکسپو میں گیارہ بجے دن برائیڈل شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف صو بوں کی دلہنوں کی تیاری سمیت مختلف ثقافتی رنگ پیش کیے جائیں گے ۔ میو زیکل شو،بلو چی مصنوعات کی نمائش ،ملبو سات کی آرائش و سجاوٹ بھی آج کے اہم ایونٹس میں شامل ہیں ۔انٹر نیشنل ٹر یڈ کانفرس کا انعقاد چار بجے سہ پہر ہو گا ۔روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی صدارت کر یں گے جبکہ سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید مہمان خصوصی ہو نگے ۔ روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں جی بی ڈی اے کے مرکزی صدر احمد اقبال بلوچ ، پی این آر این کے چیئر مین بر یگیڈیئر نادر میر ، جی ڈی اے کے ڈائر یکٹر جنر ل ڈاکٹر سجاد بلو چ ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہ دوستین جمال دینی سمیت بلوچستان اور گوادر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شامل ہیں ۔

ایونٹس

مزید :

صفحہ اول -