کراچی ، میں بحالی امن او ر بھتہ خوری کا خاتمہ نواز شریف کی بصیرت کا ثبوت ہے : وزیر اعلٰی پنجاب

کراچی ، میں بحالی امن او ر بھتہ خوری کا خاتمہ نواز شریف کی بصیرت کا ثبوت ہے : ...

  

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے قائمقام صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام میں یہ صدا گونج رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ان کے مسائل کاحل نکال سکتی ہے ۔گزشتہ روز لیاری او ربلدیہ ٹاؤن کے جلسو ں میں لوگوں کا بے پناہ جوش دیکھا ہے،ایسا جوش اگر پنجاب میں ہوتو وہ اچھنبے کی بات نہیں لیکن سندھ میں اچھنبے کی بات ضرور ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر کراچی کے لوگوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد نظر آتا ہے ۔سیاست کے میدان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہر اول دستہ ہیں اورکارکنوں میں اتحاد اور اتفاق وقت کی ا ہم ضرورت ہے ۔کارکن عوام سے رابطہ رکھیں اور ان کی دیوانہ وار خدمت کریں ۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد اندرون سندھ کا دورہ کروں گا اورضلع کی سطح پر عہدیداروں سے ملاقاتیں کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کی بحالی ،بھتہ خوری اور قتل وغارت کا خاتمہ نوازشریف کی بصیرت کا ثبوت ہے اور کراچی میں امن کو بحال کرنے میں پاک افواج اور رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کاکے ۔4منصوبہ ،توانائی ، سڑکوں اور موٹروے نوازشریف کے منصوبے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔شاہ محمد شاہ قائمقام صدر مسلم لیگ (ن) سندھ نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک ہفتے میں جس طرح سندھ میں ڈبل انٹری ڈالی ہے مخالف جماعتیں پریشان ہو گئی ہیں۔ قائمقام صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ شاہ محمد شاہ، قائمقام جنرل سیکرٹری سینیٹر سلیم ضیاء ،سینیٹر اسد جونیجو ، شفقت شیرازی،زین انصاری ، علی اکبر گجراور سندھ بھرسے پارٹی کے ضلعی عہدیداران ملاقات میں موجود تھے ۔ شہبازشریف سے مسلم لیگ(ق) سندھ کے 30رکنی وفدنے ملاقات کی۔وفد کی قیادت مسلم لیگ (ق )سندھ کے جنرل سیکرٹری مطیع الرحمن کررہے تھے ۔مسلم لیگ(ق) کے وفدنے محمد شہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن بے مثال ہے اورہم اس سے متاثر ہیں اورمحمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے وفد میں مہدی حسین شاہ صدر ریلوے یونین،عبدالغفور صدرسوئی سدرن یونین،طارق آرائیں صدر پی ٹی سی ایل یونین، مختلف یونین کونسلوں کے صدورکے علاوہ احمد حسین ،آصف قریشی اوردیگر شامل تھے ۔شہبازشریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا مالکان اورسینئر صحافیوں نے ملاقات کی ۔جس میں پاکستان بلالخصوص کراچی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کوماضی میں وہ توجہ نہیں دی گئی جواس کا حق تھا ۔کراچی میں بجلی بحران کے حوالے سے کے الیکٹرک نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی ۔ کراچی کے شہری بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بلبلا رہے ہیں اس کے باوجود دوبند پلانٹس نہیں چلائے گئے ۔میں نے آج ایک اجلاس میں کراچی کے شہریوں کو بجلی کی سپلائی بہتر بنانے کی تائید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا کوئی قصور نہیں ۔کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں اپنے وسائل سے بجلی کے پلانٹس لگائے ہیں اوران پلانٹس کی بجلی پورے پاکستان کو مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی رونقوں کو بحال کرنا ہے اوراس مقصد کیلئے ہم ہر ایک سے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرین لائن مکمل ہوکرچلنی چاہیے تھی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا ایجنڈا سب سے پہلے مقدم ہے اورہم سب نے پاکستان کا سوچنا ہے اورپاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سب کو اتفاق رائے سے کام کرنا ہوگااورہم نے پاکستان کو پاکستانی بن کر ہی آگے لے کر جانا ہے ۔یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ اتحاد اوراتفاق کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ آئندہ جو بھی وفاقی حکومت ہو وہ کراچی کی ترقی اورخوشحالی کیلئے فنڈز مختص کرے اوریہ فنڈز بہترطریقے سے استعمال کیے جائیں تاکہ کراچی صحیح معنوں میں ترقی کرسکے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے زراعت کے فروغ اورکسانوں کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں ۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -