امریکہ ، ریستوران میں فائرنگ ، 4افراد ہلاک ، 2زخمی ، حملہ آور فرار

امریکہ ، ریستوران میں فائرنگ ، 4افراد ہلاک ، 2زخمی ، حملہ آور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی)امریکی ریاست ٹینیسی میں برہنہ شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت ایک شخص خودکار اسلحہ لے کر ایک ریستوران میں داخل ہوا اور لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص نے مسلح حملہ آور سے اسلحہ چھینا جس کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 29سالہ مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست الینوائے سے ہے اور اسے گذشتہ برس وائٹ ہاؤس کے قریب ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر بھی گرفتار کیا گیا گیا تھا۔پولیس کے ترجمان ڈون ایرون نے بتایا کہ حملہ آور ٹرک پر بیٹھ کر ریستوران پہنچا، جہاں اس نے باہر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد ریستوران کے اندر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور اور اس کے پاس موجود اسلحے کی تصویر جاری کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں اے آر- 15رائفل استعمال ہوئی ہے۔
فائرنگ

مزید :

علاقائی -