مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کا پرامن طلبا پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کا پرامن طلبا پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد ...

  

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں طلبا کے پر امن مظاہرے پر گولیوں اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن کے زخم آئے ہیں ۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے طلبا اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -