بھارتی چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تحریک مسترد
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھارت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے والی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال اور آئین کے ماہرین سے بات چیت کے بعد نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سی جے آئی کے خلاف عائد کردہ الزامات بے بنیاد پائے گئے جس کے بعد یہ تجویز مسترد کردی گئی۔دیپک مشرا کے خلاف مواخذے کی تجویز لانے کے لئے کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے جمعہ کو نائب صدر کو نوٹس دیا تھا۔ اپوزیشن کی تجویز پر 7 جماعتوں کے 71 ممبران پارلیمنٹ نے دستخط کئے تھے ۔