نواز شریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا تو خطرناک صورتحال پید اہو گی، کائرہ
اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے نواز شریف کا بیانیہ نہیں روکا گیا تو خطرناک صورتحال پید اہو گی۔ لیڈر وزیراعظم گالیاں دے رہے ہوں تو کارکن دوقدم آگے جائے گا۔ ن لیگ اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے۔عدلیہ مخالف بیان دے کر دباؤ بڑ ھا نے کی کوشش کی گئی ۔ نواز شریف تصادم اور سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کو سپریم کورٹ سے کوئی پریشانی نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا میاں صاحب ڈیل کرنے کے پہلے سے ماہر ہیں ،خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ ہے اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے، پر یشا نی ن لیگ کے لیڈر کی ہو گی جس کی وجہ سے وزیراعظم چیف جسٹس سے رعایت مانگی ہو گی نواز شریف اگر منی ٹریل دے دیتے تو سوا لا ت کاجواب بھی دے پاتا۔ ہم نواز شریف کیلئے آسانی کی بات کرتے ہیں اور یہ ڈیل کرتے ہیں۔ میاں صاحب کے اہلخانہ کو پتا ہے کیا کچھ پکڑا گیا ہے۔ قانون سوسائٹیاں نہیں بناتا بلکہ سوسائٹی قانون بناتی ہے۔ ادارے بنا کر لوگوں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا بلکہ لوگ خود ٹھیک رہیں تو ادرے بھی فعال رہیں گے۔ ادارے کے اندر بیٹھنے والے لوگ جب ایماندار ،دیانتدار اور فرض شناس ہوں تو عوام کو ان کے جائز حقوق ملتے ہیں،نواز شریف کے کیس میں خواجہ حارث اور دیگر وکلاء نے حقائق پر کیس نہیں لڑے، نواز شریف کے نااہلی کے دن سے آج تک و کلا ء مخالف بیان دیتے آ رہے ہیں ن لیگ ہمیشہ سے اپنے مرضی کے ججوں سے فیصلے لیتے رہے ہیں ۔گزشتہ روز نواز شریف کی طرف سے عدا لت کا نام لے کر چیف جسٹس کو جوڈیشل مارشل لاء ایڈمنسٹرٹر کہا گیا اس سے زیادہ توہین عدالت اور کیا ہو سکتی ہے، خواجہ حارث کیس کو لمبانہیں کھینچتے تو نواز شریف جیل جاچکے ہوتے، شریف برادران کا ٹریک ریکارڈ بھی ایسا ہے ان سے اور کیا توقع رکھی جاسکتی ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی میں حکومت کرنے کا موقع ملا تو گھر گھر پانی پہنچا دوں گا سوال یہ ہے پنجاب میں صاف پانی پروگرام میں اتنی کرپشن کی گئی کہ آج تک منصوبے ادھورے ہیں، شہباز شریف پنجاب کی حالت بدلیں پھر دوسروں کی بات کریں، شہباز شریف نے کئی دعویٰ کئے کہ چھے ہفتے میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی تو نام بدل دینا لیکن اب صورتحال سب کے سامنے ہے اور قوم کو شہباز شریف کا نام بدل کر کچھ اور ر کھناہوگا ۔
کائرہ