صوفیا کی تعلیمات برداشت اور احترام انسانیت ہماری ثقافت او ادب کی بنیاد ہیں : جنرل زبیر محمود حیات

صوفیا کی تعلیمات برداشت اور احترام انسانیت ہماری ثقافت او ادب کی بنیاد ہیں : ...

  

کوئٹہ (این این آئی) چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مذہبی اور لبرل شدت پسند ی پاکستان کی شناخت بلکہ ہماری پہچان صوفیاکرام سے ہے،رواداری برداشت اور احترام انسانیت ہماری ثقافت کا اہم ترین جزو ہیں، پاکستان کو سمجھنے کے لئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات اور ویژن کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے یہ بات پیر کو ٹی یونیورسٹی کوئٹہ میں قومیت اور پاکستانیت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستانی قوم دنیا بھر میں اپنی دھرتی کے دفاع کا جذبہ رکھنے والی دوسری بڑی قوم ہے۔ گندھارا،انڈس ویلی اور مہر گڑھ کی تہذیبیں ہمارا اثاثہ ہیں۔صوفیاء کی تعلیمات ہماری ثقافت اور ادب کی بنیاد ہیں۔جنرل زبیر محمود حیات نے مزید کہا کہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے قائداعظم اور علامہ اقبال کا کردار اور افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی پاکستان کے لئے قربان کر دی، جناح کے پاکستان کی بنیادیں اتحاد تنظیم اور یقین محکم ہیں آج کے نوجوان اس کے امین ہیں، ہمیں ان شخصیات نے عزم،تنظیم اتحاد اور خودی کا تصور دیا،ہم مختلف سولائزیشن کے لوگ ہیں، ہم ملکر پاکستان ہیں۔ پاکستان تہذیب، صوفیا ئے کرام اور مواقع کی سرزمین ہے، مذہبی اور لبرل شدت پسند پاکستان کا چہرہ نہیں،دنیا میں سب سے قابل لوگ پاکستان میں موجود ہیں،پاکستانی کسی بھی چیلنج کا ڈٹ کر مقابلے کر سکتے ہیں۔

جنرل زبیر محمود حیات

مزید :

علاقائی -