ہائیکورٹ نے سٹیل سیکٹر سے بجلی بلوں میں وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دی

ہائیکورٹ نے سٹیل سیکٹر سے بجلی بلوں میں وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سٹیل سیکٹر سے بجلی کے بلوں میں وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی روک دی ۔عدالت نے عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے 3مئی تک وضاحت طلب کرلی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے وقاص سٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل محسن ورک نے موقف اختیار کیاکہ ایف بی آر سٹیل ملز سے دو معاملات پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کررہا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ایف بی آر سٹیل ملز سے بجلی کے بلوں اور ان کی سیلز پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کررہاہے ،قانون کے مطابق ٹیکس گزار سے صرف بجلی کے بلوں یا پھر سیلز میں سے ایک مرتبہ ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجا سکتا ہے لیکن ایف بی آر ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ،عدالت اس اقدام کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو اسٹیل ملز سے انکم ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی اور 3مئی تک وضاحت طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -