قتل کا ملزم درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

قتل کا ملزم درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیاجبکہ پولیس بھاگتی رہ گئی۔جسٹس چودھری شہرام سرور نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم صفدرکی درخواست ضمانت مسترد کر دی،درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے نکل کر بھاگ کھڑا ہوا، مدعی مقدمہ اور پولیس اہلکار ملزم کاکے پیچھے بھاگتے رہ گئے لیکن ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا،ملزم صفدر کے خلاف لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی میں قربان نامی شہری کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

ملزم فرار

مزید :

علاقائی -