چیف منیجر سٹیٹ بینک جاوید اقبال کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب

چیف منیجر سٹیٹ بینک جاوید اقبال کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے چیف مینجرسٹیٹ بینک آف پاکستان جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے صفدر عباسی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار نے ایم سی بی بینک منڈی پہاوالدین میں 3 لاکھ 4 ہزار کی رقم جمع کروا ہی تھی جبکہ اے ٹی ایم سے رقم نہ نکلنے پر صفدر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ عدالت نے درخواست گزار کو دادرسی کے لئے چیف مینجرپاس بھیجا تھا لیکن عدالتی حکم کے باجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
جاوید اقبال

مزید :

علاقائی -