ڈکیتی کیس میں نامزد نابینا اور ایک ٹانگ سے معذور2ملزم عبوری ضمانت پر رہا

ڈکیتی کیس میں نامزد نابینا اور ایک ٹانگ سے معذور2ملزم عبوری ضمانت پر رہا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد بزرگ نابینا اور ایک ٹانگ سے محروم دو ملزموں کوعبوری طور پرضمانت پر رہا کر دیا۔ جسٹس چودھری شہرام سرور کے روبرو ملزم ایم اقبال نے بتایا کہ وہ دونوں آنکھوں سے محروم ہے جبکہ اس کے ساتھی ایک ٹانگ سے معذور ہیں مگر پولیس نے انہیں ڈکیتی اور چوری کے مقدمہ میں بلاجوازنامزد کردیا، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عبوری ضمانت

مزید :

علاقائی -