مریضوں و ہسپتالوں کو بائیو میٹرک نظام سے منسلک نہ کرنے پر از خود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مریضوں اور ہسپتالوں کو بائیو میٹرک کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک نہ کرنے پر از خود نوٹس کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔یہ درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے حالات کی بہتری اور مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مریضوں، سرکاری و نجی ہسپتالوں، کلینکس،لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹوروں کو بائیو میٹرک نظام کے ساتھ مربوط انداز میں منسلک نہیں کیا جاتا۔
بائیو میٹرک