الیکشن ایکٹ 2017ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )الیکشن ایکٹ 2017ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔اس سلسلے میں علم دین غازی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء آئین کے منافی ہے ،اس کا فائدہ سرمایہ دار اور جاگیر داروں کو ہوگا ۔درخواست میں الیکشن ایکٹ کی دفعات 201۔202۔209 اور 210 کو چیلنج کیا گیاہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت سیاسی جماعت کی رجسٹریشن فیس 2لاکھ روپے مقررکی ہے،درخواست گزار کے مطابق الیکشن کے موجودہ نظام کے تحت صرف سرمایہ دار اور جاگیردار ہی انتحاب لڑ سکتا ہے ،درخواست گزار نے اعتراض عائدکیا کہ اایکٹ کے تحت عام انتخابات میں اساتذہ ،ڈاکٹرز اور دیگر طبقوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ۔
الیکشن ایکٹ چیلنج