پی آئی اے طیارے کی جرمنی کوفروخت کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پی آئی اے طیارے کی جرمنی کوفروخت کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پی آئی اے کا 5ارب روپے کا طیارہ اونے پونے داموں جرمنی کوفروخت کرنے کا اقدام کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواست میں معاملے کی انکوائری اور سابق سی ای او کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔مقامی وکیل نبیل جاوید کاہلوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وازارت داخلہ وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے ائیربس 310اونے پونے داموں فروخت جرمنی کو فروخت کردی،درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے طیارے کی قیمت اربوں روپے ہے تاہم حکام نے اسے انتہائی کم قیمت 55لاکھ روپے میں فروخت کیا جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچایاگیا۔

پی آ ئی اے طیارہ

مزید :

علاقائی -