چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر الیکشن سے قبل بھرتیوں ،ترقیاتی کاموں پر پابندی کیخلاف حکومت پنجاب کی درخواست پر کارروائی ملتوی

چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر الیکشن سے قبل بھرتیوں ،ترقیاتی کاموں پر پابندی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے پرعام انتخابات سے قبل بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست پر کارروائی ملتوی کردی ۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل نے نشادہی کی کہ چیف جسٹس پاکستان نے اس معاملہ پر از خود نوٹس لے لیا ہے ،سماعت ملتوی کر دی جائے جس پر عدالت نے مزید کارروائی 27اپریل تک ملتوی کردی۔

کارروائی ملتوی

مزید :

علاقائی -