خاتون معلمہ کا تبادلہ کیس: سیکرٹری گورنر بلوچستان کی عدالتی حکم پر عمل کی یقین دہانی

خاتون معلمہ کا تبادلہ کیس: سیکرٹری گورنر بلوچستان کی عدالتی حکم پر عمل کی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں خاتون معلمہ کے تبادلے کے کیس میں سیکرٹری ٹوگورنر بلوچستان نے عدالت میں پیش ہوکر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے خاتون معلمہ انیلا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی ویڈ لاک پالیسی کے تحت معلمہ انیلا کا پہلے بلوچستان سے کراچی اورپھر کراچی سے لاہور تبادلہ کیا گیاجبکہ سیکرٹری تعلیم پنجاب نے درخواست گزار کو ایڈجسٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے، درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ پہلے محکمہ نے بلوچستان حکومت کا پنجاب واپس بھجوانے کا سر ٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ عدالت کے حکم باوجود گورنر بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری لیونگ سرٹیفکیٹ پر دستخط نہیں کر رہے ، عدالت سیکرٹری کو دستخط کرنے کا حکم دے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری پرسخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ نے عدالت کے حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی؟سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ میں لاہور میں ہوں، عدالت کے حکم کی تعمیل کے لئے دو گھنٹے دے دیں ،درخواست گزار کے بین الاصوبائی تبادلے پر آج ہی دستخط کر دوں گا۔عدالت نے سیکرٹری گورنر بلوچستان کی عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروانے پر درخواست گزار کو سیکرٹری کے پاس بھجواتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -