سیکرٹری مذہبی امور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری مذہبی امور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے وسیم احمد ڈوگر کے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی سنت نگر میں اراضی کی نیلامی میں حصہ لیا، وکیل نے الزام لگایا کہ سب سے زیادہ بولی لگانے کے باوجود اراضی نہیں دی گئی ،وکیل نے بتایا کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری مذہبی امور کو بھجوا دی تھی تاہم 26 اپریل 2016 ء کے اس عدالتی حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

سیکرٹری مذہبی امور

مزید :

علاقائی -