میزاب گروپ نے شعبان تک ایک لاکھ افراد کو عمرہ کر ا کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

میزاب گروپ نے شعبان تک ایک لاکھ افراد کو عمرہ کر ا کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)میزاب گروپ نے 1439عمرہ سیزن میں شعبان تک ایک لاکھ افراد کو عمرہ کرا کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ،رمضان تک ایک لاکھ 10ہزار افراد کی خدمت کا اعزاز ملنے کا امکان،میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمن چودھری اور شاہد محمود انور کا اظہار تشکر،اللہ کے مہمانوں کی رہنمائی اور خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا عزم،روزنامہ پاکستان کو جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ سعودیہ کی 11بڑی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ 18ایاٹا ایجنسیوں نے فل پیکج کے ساتھ عمرہ زائرین کی خدمت کی ہے ،سعودی کمپنی افواج کے ساتھ 20ہزار،شرکہ الھباش للعمرہ کے ساتھ 32ہزار،شرکہ زیدی للعمرہ کے ساتھ6ہزار،شرکہ مزایاگروپ کے ساتھ 35ہزار ،شرکہ الوسام کے ساتھ 75،شرکہ حجیج کے ساتھ 5ہزار،شرکہ الحسام کے ساتھ 20ہزار،شرکہ ندیٰ الطموح کے ساتھ 3ہزار ،شرکہ سمیھا کے ساتھ 50ہزار،شرکہ الھدین کے ساتھ 2ہزار،،شرکہ ساحر کے ساتھ ایک ہزار سے زائد عمرہ موفہ مکمل کیا ہے،اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کا موفہ جاری ہوا ہے ،92پزار 277 افراد سعودیہ میں داخل ہوئے ہیں،82ہزار 188افراد عمرہ کے سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،10ہزار 89افراد ابھی عمرہ کے لیے سعودیہ میں موجود ہیں،6سو کے قریب افراد کے ویزے لگ چکے ہیں وہ روانگی کے منتظر ہیں ،شعبان کا کام جاری ہے ،رمضان میں بھی بڑی تعداد کی روانگی متوقع ہے ۔

ریکارڈ

مزید :

صفحہ آخر -