پیپلز پارٹی کا وزیر جیل جا سکتا ہے تو مسلم لیگ (ن) کا کیوں نہیں ؟ شگفتہ جمانی

پیپلز پارٹی کا وزیر جیل جا سکتا ہے تو مسلم لیگ (ن) کا کیوں نہیں ؟ شگفتہ جمانی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اگر پیپلز پارٹی کا وزیر جیل جا سکتا ہے تو(ن) لیگ کا کیوں نہیں،حج2017ء میں مجاملہ ویزوں پر ایک حلقے کے لوگوں کو حج پر بھیجنا اور ادائیگی وزارت مذہبی امور کی طرف سے ہونا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے،قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے مذہبی امور کی چےئر پرسن شگفتہ جمانی کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب،قائمہ کمیٹی نے نئی اور پرانی انرول کمپنیوں کی سکیورٹنی مشکوک قرار دیتے ہوئے کیس موقع پر موجود ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کے سپرد کر دیا ،ممبران غفار دوگر ،سید عمران شاہ نے چےئر پرسن شگفتہ جمانی کے موقف پرپرانی کمپنیوں کے جن کے بلاجہ نمبر کم لگائے گئے ہیں کاغذات وصول کر کے نمبرز پورے کیے جانے کی حمایت کی ،قائمہ کمیٹی کے ممبران نے RSMکو کئی کمپنیوں کے لیے Nاور کئی کمپنیوں کے لیےHکا کوڈ استعمال کرنے پر اظہار تشویش کر کے سارے عمل کو مشکوک قرار دے دیا،وفاقی سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد اور ہر کام میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کرائی ،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات موجود رہے،معلوم ہوا ہے کہ وزارت کے ذمہ داران پرانے ٹورز اپریٹر ز کی دو سالہ اڈٹ رپورٹس جمع ہونے کے باوجود نمبر بڑھانے کے حق میں نہیں حالانکہ وزارت نے RSMرپورٹس پر اعتراض کے لیے 15دن مقرر کر رکھے ہیں ،اعتراضات دور کرنے کے لیے 3رکنی کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جس نے 3روز سے کام شروع کر رکھا ہے۔

قائم کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -