سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام ، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام ، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں ، پی ٹی ...

  

شہرام(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام کا سامنا کرنے والے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کردی۔شہرام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے از خود نوٹس لینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیں بھی جانچے اور الزام لگانے والوں کو بھی جانچے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -