پیپلزپارٹی برطانیہ نے کشمیر کمیٹی میں نئے عہدے کی منظوری دے دی
لندن(نمائندہ خصوصی) کشمیر کمیٹی برطانیہ کی تنظیم سازی میں سیکرٹری جنرل کے عہدے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی برطانیہ کے سیکریٹری جنرل اظہر اقبال بٹرالوی کی صدر محسن باری سے مشاورت ہوئی جس کے بعد پیپلزپارٹی برطانیہ نے کشمیر کمیٹی میں نئے عہدے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، راجہ محمد ایوب خان کو سیکریٹری جنرل کشمیر کمیٹی مقرر کیا گیا۔ پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری اور اظہر اقبال نے راجہ ایوب خان کو سیکریٹری جنرل کشمیر کمیٹی بننے پر مبارکباد دی۔ انچارج میڈیا سیل آصف علی خان کا کہنا تھا راجہ ایوب پارٹی کے لئے بہترین خدمات انجام دیں گے۔
کشمیر کمیٹی