چیف جسٹس کسی مظلوم کے گھر بھی جائیں،مریم نواز

چیف جسٹس کسی مظلوم کے گھر بھی جائیں،مریم نواز

  

اسلا م آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آئے روز ہسپتال میں جاتے ہیں سبزیوں کے نرخوں کی بات کرتے ہیں کسی مظلوم کے گھر بھی جائیں جس کے مقدمے کا فیصلہ سال سے نہیں ہوا۔مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ نواز شریف کی وہ گفتگو جو سنسرکی گئی وہ یہ ہے ۔آئے روز ایسے فیصلے دئیے جاتے ہیں جن کی کوئی منطق نہیں،اس لیے بھی سزا دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پانچ ججز کو سرخرو کیا جاسکے۔ نواز شریف نے کہاکہ اگر خود بات کرتے ہیں تو دوسرے کا جواب سننے کی بھی ہمت ہونی چاہیے، یہ صورتحال پاکستان میں پہلے کبھی نہیں تھی ،اتنی پابندیاں مارشل لا ء میں نہیں لگائی گئیں جو اب دیکھنے آرہی ہیں۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ آخر -