ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ ایران،اعلیٰ حکام اور افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ ایران،اعلیٰ حکام اور افواج کے سربراہان سے ...

  

تہران /اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایران پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام اور افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، وہ بحر ہند بحری سمپوزیم رکن ملکوں کی بحری افواج کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایران پہنچے۔ نیوی چیف اعلیٰ ایرانی حکام اور افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل ظفر محمود بحرہند بحری سمپوزیم رکن ملکوں کی بحری افواج کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ایڈمرل ظفر

مزید :

صفحہ آخر -