پنجاب میں5افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

پنجاب میں5افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

  

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے پانچ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ساجد محمود چوہان سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کو سینئر مینجمنٹ کورس پر روانہ ہونے کے باعث او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ثاقب منان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ سید ایوب بخاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن رحیم یار خان کو سیکشن افسر گورنر سیکرٹریٹ تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں اْنہیں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن رحیم یار خان کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عبدالمجید اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس کوآرڈ راولپنڈی کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے ۔ علیزہ ریحانہ سیکشن افسر محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ٹرانسفر کر کے سیکشن افسر محکمہ توانائی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

تقرر تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -