پاکستانی سر زمین سے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہاجانا چاہئے : خواجہ آصف

پاکستانی سر زمین سے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہاجانا چاہئے : خواجہ آصف

  

بیجنگ (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی سر زمین سے دہشت گردی کے انسدادا کیلئے انتھک کوششیں کی ہیں جس کو سراہا جانا چاہیے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی خود مختاری اور قومی یکجہتی اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف فارن منسٹرز کے انعقاد کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ وائے سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے علاقائی استحکام کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی،پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں اور ان کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ٗ چینی وزیر خارجہ وانگ وائے نے بھی کونسل آف فارن منسٹرز میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کیلئے چین کی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ علاقائی تعاون کیلئے یہ فورم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان رواں سال جون میں کنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کا بے تابی سے منتظر ہے۔وزیر خارجہ نے پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی میکنزم کو سراہا جس کامقصد افغانستان میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وانگ وائے کو دوبارہ وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

خواجہ آصف

بیجنگ (آئی این پی)وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو کامیاب بنا رہے ہیں، پر امن اور خوشحال ہمسائیگی کیلئے چین کے صدر شی چن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کو سراہتے ہیں، پاکستان اور چین بہت اہم تزویراتی شراکت دار ہیں۔ وہ گزشتہ روزچین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی حکومت اور عوام کیلئے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ چین کے صدر شی چن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور رکن ملک پاکستان کے کردار کی ستائش کی۔

وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ آخر -