چیف جسٹس کا دوبارہ سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ، اسفندیار ولی
پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے چیف جسٹس کی جانب سے انہیں دوبارہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی کے بیشتر ارکان نے ماضی میں دہشتگردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن میں میاں افتخار حسین سر فہرست ہیں جنہوں نے امن کی خاطر اپنے اکلوتے لخت جگر کی قربانی دی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے،اُن کے اس جرات مندانہ مؤقف کی حکومت پاکستان بھی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں افتخار حسین چونکہ ہٹ لسٹ پر ہیں لہٰذا ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ چیف جسٹس میاں افتخار حسین کوسیکیورٹی کے حوالے سے نوٹس لیں تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جاسکے اور اے این پی کے دیگر جن ارکان کو جان کے خطرات لا حق ہیں انہیں بھی میرٹ پر سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بسنے والے کسی شخص کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو انسانیت کی بنیاد پر اس کی جان کا تحفط ہونا چاہئے۔
اسفندیار ولی