سری لنکن کمانڈر کی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات

سری لنکن کمانڈر کی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سری لنکن آرمی چیف اپنے ہم منصب سے ملاقات کیلئے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راو لپنڈ ی پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد سری لنکن کمانڈر نے یادگار شہداء پرپھول چڑھائے،بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈرسینانائیکے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عسکری معاونت اورخطے کی سلامتی کی صور تحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -