اے پی این ایس اور آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں ایم او یو

اے پی این ایس اور آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں ایم او یو

  

کراچی (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) نے آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیساتھ بیجنگ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) فریم ورک کے تحت دو طرفہ میڈیا تعلقات قائم کرنا ہے۔ اے پی این ایس کے سینئر نائب صدر قاضی اسد عابد اور اے سی جے اے کی ایگزیکٹو سیکرٹری وانگ ڈونگ می نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ہاں میڈیا وفود بھیجیں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ دونوں ممالک سیمیناروں کا اہتمام کریں گے اس کے علاوہ فورمز، سالانہ اجلاس اور ورکشاپس ہوں گی۔ دونوں تنظیمیں بزنس کے حوالے سے بھی سہولت مہیا کریں گی۔

اے پی این ایس

مزید :

صفحہ آخر -