سوئی سدرن نے ’’کے الیکٹرک‘‘ کو گیس سپلائی میں اضافہ شروع کردیا

سوئی سدرن نے ’’کے الیکٹرک‘‘ کو گیس سپلائی میں اضافہ شروع کردیا

  

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)سوئی سدرن نے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں اضافہ شروع کر دیا جو130ایم ایم سی ایف ڈی تک کی جارہی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق مقامی گیس کی سپلائی 130ملین مکعب فٹ جبکہ بقیہ 60ایم ایم سی ایف ڈی گیس ایل این جی امپورٹ پر سپلائی ہو گی۔ کے الیکٹرک جیسے ہی گرین لائٹ دے گی اسے 60ملین مکعب فٹ ایل این جی فراہم کر دی جائے گی۔کے الیکٹرک تقریبا 6ارب روپے سکیورٹی ڈیپازٹ کی گارنٹی کے بجائے اصل رقم سوئی سدرن اکاؤنٹ میں منتقل کرے گی جبکہ 80ارب روپے گیس بلوں کے بارے میں غیر جانبدار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ 15دن میں فیصلہ کرے گا اور اس عمل کی نگرانی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کریں گے۔سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہے عوامی پریشانی اور وزیراعظم کے حکم کے تحت گیس قلت کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بڑھائی ہے لیکن اگر رقم ادائیگی میں پس و پیش کیا گیا تو گیس سپلائی دوبارہ روکی جا سکتی ہے۔

سپلائی شروع

مزید :

صفحہ آخر -