شاہد خاقان اسٹبلیشمنٹ کے اصل آدمی وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں،شیخ رشید

شاہد خاقان اسٹبلیشمنٹ کے اصل آدمی وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں،شیخ رشید

  

راولپنڈی(آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہاہے شاہد خاقان عباسی اسٹبلیشمنٹ کے اصل آدمی ہے جو وکٹ کے دو نو ں جانب سے کھیلتے ہیں، نواز شریف نے چن چن کرکرپٹ لوگوں کو قومی اداروں میں تعینات کئے۔ نواز شریف عدلیہ مخالف بیان دیتے ر ہیں گے، آج انہوں نے چیف جسٹس کا نام لے کر تنقید کی آئندہ الیکشن وقت پر نہیں ہوگا ،پی ٹی آئی دوبا ر ہ خیبر پختو نخوا میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، سندھ مین اب تک پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ پنجا ب میں ن لیگ اورپی ٹی آئی کا زبر دست مقابلہ ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کو پاکستان کیلئے نہیں بلکہ خیبر پختو نخوا کیلئے بنایا ہے ۔عدالت کا میرے خلا ف جو بھی فیصلہ آئے گا من وعن قبول کروں گا، شہباز شریف کی جانب سے این آر او کی بہت کوشش کی جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی کوانٹرویو میں انکا کہنا تھا نواز شریف نے چیف جسٹس کا نام لے کرتنقید کی کہ ہر جگہ تباہی وبربادی ہے ۔ سیاستدانوں کا کام اللہ چیف جسٹس سے لے ر ہے ہیں۔ نواز شریف کا معیار اس حالت پر نہیں کہ اس پر سیاست ہوسکے ۔ نواز شریف کے بیانات اور تلخیوں سے لگتا ہے الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔ پیش گوئی کرتا ہوں الیکشن دسمبر 2018 میں ہوگا، چوہدری شجاعت بھی یہی کہہ چکے ، میری طرح جماعت اسلامی کا بھی کو ئی امید وار نہیں ۔ سراج الحق نے سینیٹ میں ن لیگ کو ووٹ دےئے کیونکہ انہوں نے عمران خان سے زیادہ سیٹیں مانگی تھیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا میرے کیس عدلیہ جو بھی فیصلہ دے گی من وعن قبول کروں گا انشااللہ فیصلہ میرے حق میں ہوگا اگر نہ آئے تو کوئی بات نہیں کیونکہ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کا متمنی نہیں ہوں۔ میں ٹی وی ٹی وی کھیلنے والا بندہ ہوں۔ نواز شریف کے چہرے کے رنگ سے پتہ چلتا ہے وہ عدالت کو ثبوت نہیں دے گا۔ اب این آر او کی طرف بار بار دیکھ رہے ہیں شہباز شریف کی جانب سے این آر او کی بہت کوشش جار ی ہے وہ مایہ نازکھلاڑی ہے جو وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں 23. مارچ کو باہر سے اہم لوگ این آر او لینے کیلئے پاکستان آئے تھے خواہش ہے عمران خان ہر صوبے میں مذہبی جماعتوں کو آن بورڈ لیں۔ نواز شریف مستقبل میں سزا سے بچتے نظرنہیں آ رہا ہے باقی مقدر اللہ بہتر جانتا ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -